کراچی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 88 ملیر پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے 92 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے یوسف مرتضیٰ بلوچ آگے ہیں۔
پی پی پی کے امیدوار یوسف بلوچ 19 ہزار 161 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں تحریک انصاف کے امیدوار جان شیر 4 ہزار 470 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی ایس 88 ملیر کے ضمنی انتخاب میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار کاشف شاہ 3721 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار ساجد احمد 2480 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔
Comments are closed.