جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ایس ایکس: 101 کروڑ کے کاروبار کے باوجود انڈیکس پرانی سطح پر برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ایک ارب شیئرز کے کاروبار کے باوجود 100 انڈیکس کی تین دن پرانی بلند ترین سطح برقرار رہی البتہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن اگست 2021 کے بعد بلند ترین سطح 8 ہزار 322 ارب روپے ہوگئی ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 57 ہزار 691 رہی جو 17 نومبر کو رقم ہوئی تاریخی بلند ترین سطح 57 ہزار 750 سے 58 پوائنٹس کم رہی۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس آج 293 پوائنٹس اضافے سے 57 ہزار 371 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 514 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج ایک ارب ایک کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

یوں پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 322 ارب روپے رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.