جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 99 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 99 پوائنٹس منفی بند ہوا ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 46768 پوائنٹس پر ہے۔

آج 100 انڈیکس نے 579 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔ جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 305 رہی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا، تمام ایل ٹی اوز سے 25 بڑے بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کی لسٹیں طلب کرلی گئی ہیں۔

شیئر بازار میں آج 70 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 28 ارب 50 کروڑ سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 368 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.