بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی

حفیظ شیخ کی سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے گر گئی۔

سینیٹ الیکشن نتیجے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے سرمایہ کاروں کی تشویش 100 انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو گرا گئی۔

آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈیکس 1072 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 88 رہا۔ البتہ کاروبار کا اختتام 882 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار 278 پر ہوا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1629 روپے کم ہوکر 89 ہزار 335 روپے ہے۔

شیئر بازار میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 143 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 122 ارب روپے رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.