پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا منفی دن رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 449 پوائنٹس کم ہوکر 41 ہزار 859 پر بند ہوا ہے۔ کاروبار دن میں انڈیکس 527 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 15 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 961 ارب روپے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.