بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو کاروبار کا منفی دن رہا۔

کاروبار کی بندش پر شیئر بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 379 پوائنٹس کی کمی سے 46 ہزار 891 پر ہے۔

انٹربینک میں ڈالرکی قدر گذشتہ روز کے مقابلے 84 پیسے بڑھی ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 779 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 46 ہزار 608 رہی۔

حصص بازار میں آج 47 کروڑ شیئرز کے سودے 15 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک سو ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 175 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.