جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 337 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاری کا منفی رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس آج 337 پوائنٹس کم ہوکر 45 ہزار 890 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 642 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 45 ہزار 765 رہی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔

حصص بازار میں آج 72 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 25 ارب روپے سے زائد رہی۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 54 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 262 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.