پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا ملاجلا دن رہا۔ انڈیکس 16 پوائنٹس بڑھ گیا۔
پاکستانی شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 16 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 407 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 196 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
شیئرز بازار میں آج 43 کروڑ 20 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10 ارب 28 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 84 کروڑ روپے بڑھ کر 7 ہزار 788 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.