پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی دن رہا، 100 انڈیکس 120 پوائنٹس کمی پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 47 ہزار 672 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 322 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 47 ہزار 608 رہی۔
شیئر بازار میں آج 45 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن میں 15 ارب روپے کم ہوئی ہے، جو دن کے اختتام پر 8 ہزار 347 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.