
پاکستان اسٹاک ایکسچیج (پی ایس ایکس) میں آج کاوربار میں اتار چڑھاؤ نظر آیا، تاہم دن کا اختتام 100 انڈیکس میں تقریباً ساڑھے چار سو پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔
ایک وقت میں 1300 پوائنٹس گرنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے باؤنس بیک کیا اور 100 انڈیکس 448 پوائنٹس اونچا ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 38 ہزار 791 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں انڈیکس 684 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 15 کروڑ شیئرز کے سودے 5 ارب روپے میں طے ہوئے۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 169 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.