جمعرات 26؍جمادی الثانی 1444ھ19؍جنوری 2023ء

لکسمبرگ کے وزیرِاعظم کو پاکستانی آم بھا گئے

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے آم دنیا میں بہترین ہیں، خوشی ہے کہ لکسمبرگ کے وزیرِ اعظم زیویر بیٹل ہمارے آموں کے بہت بڑے مداح ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے لکسمبرگ کے وزیرِ اعظم زیویر بیٹل کے ساتھ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری سے لکسمبرگ کے وزیر اعظم کی ملاقات ہوئی تو پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ان سے پاکستان کے آموں کے بارے میں پوچھا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بلاول بھٹو نے زیویر بیٹل سے سوال کیا کہ کچھ وقت پہلے پاکستانی آم لکسمبرگ بھیجے تھے، آپ ان کے بارے میں کیا کہیں گے؟

پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر…

لکسمبرگ کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو میرا جواب جانتے ہیں، مجھے وہ آم بہت پسند آئے اور وہ بہترین تھے۔

زیویر بیٹل نے آم بھیجنے پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلاول مجھے لکسمبرگ میں پاکستانی آموں کا سفیر بنانا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.