پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سالِ نو کا مثبت آغاز ہوا ہے، 100 انڈیکس میں 2210 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 64 ہزار 661 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2267 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 62 کروڑ 51 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 18 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 281 ارب روپے بڑھ کر 9 ہزار 343 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.