بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل6 میں پرفارم کرنا میرے لیے بہت اہم ہے، فخر زمان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بہترین بیٹسمین بننے کی ٹھان لی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ان کیلئے بھی اس ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنا بہت اہم ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ اس بار پاکستان سپر لیگ میں ان کا ہدف یہی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے لاہور قلندز کو پی ایس ایل میں فتحیاب کرائیں اور ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا اعزاز بھی اپنے نام کریں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل ایک پلیئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، جبکہ ایک پلیئر اور ایک آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر آئیسو لیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ان کی فارم ویسی نہیں جیسی ہوتی رہی اور وہ اس انداز میں رنز نہیں بنا پا رہے جس انداز میں بنانا چاہیتے تھے اس لئے پاکستان سپر لیگ ان کیلئے بھی کافی اہم ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ میں کوشش کروں گا کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرکے اپنا اعتماد بحال کروں اور اپنی ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کروں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن آج سے شروع ہو رہا ہے، میچز کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، حکیم سعید گراؤنڈ میں بنائی گئی پارکنگ کو سجا دیا گیا ہے، ٹریفک کی روانی کے لیے پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔

تیس سالہ بیٹسمین سے جب جیو نے پوچھا کہ آپ کو لگتا ہے اس بار قلندرز ٹرافی جیت سکتے ہیں تو انہوں نے پر اعتماد انداز میں کہا کیوں نہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.