پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بہترین بیٹسمین بننے کی ٹھان لی ہے، وہ کہتے ہیں کہ ان کیلئے بھی اس ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنا بہت اہم ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ اس بار پاکستان سپر لیگ میں ان کا ہدف یہی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے لاہور قلندز کو پی ایس ایل میں فتحیاب کرائیں اور ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا اعزاز بھی اپنے نام کریں۔
فخر زمان نے کہا کہ انہیں اندازہ ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ان کی فارم ویسی نہیں جیسی ہوتی رہی اور وہ اس انداز میں رنز نہیں بنا پا رہے جس انداز میں بنانا چاہیتے تھے اس لئے پاکستان سپر لیگ ان کیلئے بھی کافی اہم ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ میں کوشش کروں گا کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرکے اپنا اعتماد بحال کروں اور اپنی ٹیم کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کروں۔
تیس سالہ بیٹسمین سے جب جیو نے پوچھا کہ آپ کو لگتا ہے اس بار قلندرز ٹرافی جیت سکتے ہیں تو انہوں نے پر اعتماد انداز میں کہا کیوں نہیں؟
Comments are closed.