بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7، کراچی کنگز کے دو کھلاڑی کورونا کا شکار

پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم میں کورونا کی تشخیص کے بعد مزید دو کھلاڑی عالمی وبا کا شکار ہوگئے۔

کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم اور جارڈن تھامپسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

 عماد وسیم اور جارڈن تھامپسن آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

کورونا کی لہر کے دوران پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہورہا ہے۔ اس میلے میں ملک بھر کے اسٹارز کے ساتھ کئی بڑے غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شاہد آفریدی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے دی ہے۔

ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ کے اس طوفان میں چوکے چھکے کی برسات، جیت اور ہار کے لمحات ، شائقین کر کٹ کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

محمد رضوان کی ملتان سلطانز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.