پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے سیکورٹی ہٹا دی گئی ہے، اطراف میں بھی سیکورٹی نظر نہیں آرہی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد کل کھیلے جانے والے میچ کو موخر کر دیا گیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل فواد احمد کو آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.