بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 6: کنگز کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ٹاس کے موقع پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ تو کافی بہتر ہے، تاہم ہمیں امید ہے کہ ہم ہدف کو حاصل کرلیں گے۔

گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل سے متعلق انھوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین بلے باز ٹی ٹوئنٹی کے سپر اسٹار ہیں، ہم نے ان کے خلاف پلان تیار کرلیا ہے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ٹام بینٹن کافی بہترین ہیں اور قیس احمد بھی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ انھیں اپنے نوجوان فاسٹ بولرز پر بھروسہ ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد اور کرس گیل ایکشن میں ہوں گے جبکہ ٹام بینٹن، محمد اعظم خان، صائم ایوب اور بین کٹنگ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اسی طرح محمد نواز، محمد حسنین، قیص احمد، نسیم شاہ اور عثمان شنواری بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم، بابر اعظم، شرجیل خان، ڈینل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر، ارشد اقبال، کولنگ انگرام، جو کلارک اور محمد نبی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.