جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 6: کراچی کے میچز میں 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں ایونٹ کے بقیہ میچز کے لیے 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی دعوت دے دی۔

کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹ کی آن لائن فروخت آج رات 10 بجے سے شروع ہوگی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کے مطابق فینز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا اثاثہ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ راؤنڈ میچز کے لیے 50 فیصد اور پلے آف میچز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر این سی او سی کے مشکور ہیں۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ فینز سے درخواست ہے کہ وہ اسٹیڈیمز میں مقررہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.