پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی شدہ میچز کراچی میں ہی ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز کے درمیان اتفاق ہوگیا۔
اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز بھی کراچی میں کروائے جائیں گے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 6 کے ملتوی شدہ میچز جون کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔
خیال رہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد پی سی بی نے ایونٹ کو غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا تھا۔
تاہم اب پی سی بی اور لیگ کی 6 فرنچائز کے نمائندگان کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر میچز جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم کی اپریل، مئی اور اگست، ستمبر میں مصروفیات کے باعث جون کی ونڈو موزوں قرار دی گئی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ جون میں پی ایس ایل میچز سے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز متاثر نہیں ہوں گی۔
Comments are closed.