پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ملکی کھلاڑیوں نے کراچی کا رخ کرنا شروع کردیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور فاسٹ بولر موسی خان کراچی پہنچ گئے۔
پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 20فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس کے لیے ٹیموں نے کراچی کا رخ کرنا شروع کردیا ہے ۔
اسلام اآباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور فاسٹ بولر موسیٰ خان کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوگا۔
ایونٹ میں شریک ٹیمیں اسکواڈ مکمل ہونے کےبعد کوویڈ 19ٹیسٹ کرائیں گی، رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز گراؤنڈ کا رخ کریں گے۔
پی ایس ایل کیلئے ٹیموں کا باقاعدہ ٹریننگ سیشن 15فروری سے شروع ہوگا۔
Comments are closed.