پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانانے کہا ہے کہ ایونٹ کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
لاہور کے رائل پام گالف کلب میں منعقدہ لاہور قلندرز کے پارٹنر شپ معاہدے کی تقریب سے گفتگو میں عاطف رانا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو ایک حقیقت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے، پی ایس ایل کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، سب اس پر عمل کریں گے اور شائقین میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔
سی ای او لاہور قلندرز نے مزید کہا کہ گراؤنڈ سے باہر بھی سرگرمیوں میں متحرک ہورہے ہیں تاکہ دیگر نوجوان، بچے اور خواتین بھی مصروف ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 7 میں شائقین کرکٹ میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔
اس موقع پر فرنچائز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل ٹرافی لاہور میں رہے گی، لاہور قلندرز کی ٹیم بہت متوازن ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرافٹ کے دوران ٹیم کی کمپوزیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ اور فخر زمان سمیت دیگر بیٹرز کے ساتھ لاہور قلندرز جیسی بولنگ دنیا کی کسی فرنچائز کے پاس نہیں ہے۔
لاہور قلندرز کے سابق کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ اوپنر اور ون ڈاؤن کھیلتے رہے ہیں، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہ کھیلیں گے۔
Comments are closed.