بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر پالیسی ایک زبردست اقدام ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کے موقع پرغیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر پالیسی ایک زبردست اقدام ہے۔

اسلام آباد میں قومی سلامتی پالیسی کے اجرا کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف  کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

اس موقع پر غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے تمام پہلوؤں پر پالیسی ایک زبردست اقدام ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا ایک پہلو ہے اور یہ دستاویز قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں مدد گار ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.