پاکستان سپر لیگ کے جاری سیزن 6 میں شریک تمام کھلاڑیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین آج لگائی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانا لازمی قرار نہیں دیا جارہا۔ ویکسین کی ڈوز حکومتی پروٹوکولز کے مطابق لگائی جائیں گی۔ پی سی بی تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اپنی ڈیوٹی آف کیئر پالیسی کے تحت ہم نے کورونا ویکسین کا ایک حصہ حاصل کیا ہے جسے پی ایس ایل 6 کے بائیو سیکیور ببل میں موجود تمام افراد کو لگانے کی پیشکش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہر وقت ہوٹل اور گراؤنڈ میں ماسک استعمال کرنے کی سخت ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا مثبت آنے والوں میں دو غیر ملکی کرکٹرز اور ایک ملکی سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔
Comments are closed.