بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل ملتوی نہیں ہونا چاہیے تھا: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے احتیاط کی لیکن پی ایس ایل کا ایونٹ کینسل نہیں ہونا چاہیے تھا۔

کراچی کی نجی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے دُنیا کے تیز ترین بالرز کا سامنا کیا لیکن صرف مائیک کے سامنے بولنے میں دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ لوگوں نے مجھے بے پناہ محبت دی اور غصہ بھی دکھایا، میرے جلد آؤٹ ہونے پر شائقین برا مناتے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میں فیلڈنگ اور بولنگ سے اپنی غلطی کو کور کرتا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ایک میچ کی بنیاد پر لڑکوں کو ٹیم میں شامل نہیں کرناچاہیے، کرکٹ کو اتنا آسان نہ بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.