پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے فائنل کے اختتام پر فاتح کپتان شاہین شاہ آفریدی نے رنرز اپ کپتان محمد رضوان کو گلے لگایا اور پھر گود میں اٹھالیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیت لیا۔
میچ کے اختتام پر روایت کے مطابق دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں ایسے میں جب قلندز کے کپتان شاہین آفریدی سلطانز کے کپتان محمد رضوان سے ملے تو انہیں گلے لگالیا۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قد دراز شاہین نے خوشی میں محمد رضوان کو گود میں اٹھالیا، جبکہ رضوان انہیں شاباشی دیتے رہے۔
ادھر سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اس ٹورنامنٹ کا بہترین منظر ہے۔
انہوں نے تمام ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کرنے جبکہ لاہور قلندرز کو ایونٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آج کرکٹ کی فتح ہوئی ہے۔
Comments are closed.