پی ایس او سے معاملات طے پانے کے بعد قومی ایئر لائن کے فلائٹ شیڈول میں بہتری آئی ہے، آج پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ ہیں۔
ادارے کو گزشتہ 14 دن میں 679 پروازوں کی منسوخ کا نقصان ہو چکا ہے، اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کے درمیان 6 پروازیں آج بھی آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369 اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242 منسوخ کی گئی ہے جبکہ کراچی سے لاہور کے لیے پی آئی اے کی پرواز 304، 305، ملتان کے لیے پی کے 331، دبئی کے لیے پی کے 214 اور سکھر کے لیے پی کے 536، 537 منسوخ ہیں۔
اسلام آباد سے سکھر پی کے 631، 632، القسیم پی کے 167، دبئی پی کے 233 کی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161 اور جدہ پی کے 841 منسوخ ہیں۔
پشاور سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ پی کے 257، 258 اور ابوظہبی کے لیے پی کے 217، 118 منسوخ ہیں۔
سیالکوٹ سے دمام کے لیے پرواز پی کے 243، کویت سٹی پی کے 240 اور شارجہ کے لیے پی کے 210 منسوخ ہے۔
ملتان سے دبئی کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 221، 222 اور القسیم پی کے 170 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔
Comments are closed.