جمعرات 10؍ربیع الثانی 1445ھ26؍اکتوبر 2023ء

پی آئی اے کی نجکاری معاملہ، سی ای او کا ملازمین کے نام مراسلہ

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے معاملے پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے ملازمین کے نام مراسلہ لکھ دیا۔ 

سی ای او پی آئی اے نے ملازمین کو اتحاد اور ٹیم ورک برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 

سی ای او پی آئی او نے لکھا کہ قومی ایئرلائن کو مسائل سے نکالنے کےلیے متحد ہو کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ جانفشانی سے کام کریں تو موجودہ چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں۔ ایئرلائن نجکاری کی طرف بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے حالیہ دنوں میں چیلنجز کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا۔ چیلنجز سے نمٹنے اور فلائٹ آپریشن برقرار رکھنے کی حکمت عملی بنالی۔ 

سی ای او پی آئی اے نے تحریر کیا کہ پی آئی اے ملازمین پر مکمل اعتماد ہے، تمام ملازمین مل کر ایئرلائن کی بحالی کےلیے سخت جدوجہد کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.