جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

نگراں وزیراعظم سے امریکی سفیر کی ملاقات، معیشت سمیت دیگر امور پر گفتگو

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے امریکی سفیر کو معیشت کے استحکام سمیت اہم ترجیحی امور سے آگاہ کیا۔ 

ملاقات میں غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کی واپسی اور انتخابی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق نگراں وزیر اعظم اور امریکی سفیر نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

نگراں وزیر اعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.