پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی دو انتظامی حصّوں میں مجوزہ تقسیم اور تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے ملازمین و افسران کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔
احتجاجی ملازمین کی جانب سے اعلان کردہ 2 گھنٹے کی ہڑتال کے ضمن میں بعد نماز جمعہ پی آئی اے ہیڈ آفس کے گیٹ پر دھرنا دیا گیا، دھرنے میں کثیر تعداد میں احتجاجی مظاہرین نے شرکت کی۔
ملازمین کی جانب سے انتظامیہ، نجکاری اور ایئرلائن کی دوحصّوں میں تقیسم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا ہوئے تھے۔
مقررین نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے نجکاری کو فوری طور پر روکا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
Comments are closed.