وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیکا قانون کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیکا قانون کی حمایت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے، قانون کو بہتر کر لیں لیکن یہ کہنا کوئی قانون نہ ہو بےتکی بات ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سیاسی نہیں سماجی معاملہ ہے، سیاسی جماعتوں کو میڈیا اصلاحات کیلئے اکٹھا ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کا گزشتہ دنوں بتانا تھا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے آرڈننس جاری کر دیئے گئے ہیں، پیکا ترمیم کے تحت فیک نیوز دینے کا جرم ناقابلِ ضمانت ہو گا۔
فروغ نسیم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا تنقید کرنا چاہتا ہے تو بالکل کرے، لیکن فیک نیوز نہیں ہونی چاہیے، کچھ لوگ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں، فیک نیوز کا قلع قمع کرنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے، آرڈیننس سے متعلق 2 سال کی جگہ 5 سال کی سزا ہو گی۔
Comments are closed.