وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ کی شق 20 کی بحالی کے لیے پٹیشن واپس لے لی ہے، وزیراعظم اور مجھے کچھ دیر پہلے ایف آئی اے کی سپریم کورٹ میں پٹیشن کا پتا چلا۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پٹیشن آزادیٔ اظہار رائے کی حکومتی پالیسی اور اصول کے خلاف تھی، پٹیشن آزادی اظہار رائے یقینی بنانے کی حکومتی پالیسی کے خلاف تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پٹیشن دائر کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے، بدقستمی سے پٹیشن کی خبر ہم تک کچھ تاخیر سے پہنچی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ حقیقت یہ ہے ہم بشام میں تھے جہاں سگنل نہیں تھے۔
Comments are closed.