بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کی علیحدگی سے حکومت مخالف بیانیہ ختم ہوگیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی علیحدگی کے بعد حکومت مخالف بیانیہ ختم ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن اب استعفوں اور احتجاج کے بیانیے سے باہر نکلے۔

انہوں نے حزب اختلاف کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن اصلاحات کے ایجنڈے پر آئے، ہم انتخابی عمل میں بہتری کے لیے اپوزیشن کی تجاویز کے منتظر ہیں، وہ اپنی تجاویز دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.