بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
پیپلز پارٹی کے اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفے، حکومت مخالف تحریک کا مستقبل سمیت کئی اہم امور زیر غور لائے جائیں گے۔
اجلاس کی صدارت سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں، کئی ارکان ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہیں۔
مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) پر وزیراعلیٰ سندھ اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے متعلق آرڈیننس اور حکومت انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ڈیل کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر بھی مشاورت ہوگی۔
Comments are closed.