پاکستان پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس پر پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے سی ای سی میں موقف اپنایا ہے کہ شوکاز نوٹس دے کر اپوزیشن اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی گئی ہے۔
سی ای سی اجلاس میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم کوفعال رکھناہے تو پیپلزپارٹی اور اے این پی سے معافی مانگی جائے، اہم فیصلوں کااعلان بلاول بھٹو پریس کانفرنس میں کریں گے۔
اس سے قبل بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج بھی جاری رہا، اجلاس کے بعد بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں پریس بریفنگ بھی دی جائے گی۔
اجلاس کے ایجنڈے میں پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کے مستقبل اور استعفوں کا معاملہ خصوصی طور پر زیر بحث رہا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی جانب سے جاری پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا اور جذبات میں آئے اور نوٹس پھاڑ دیا تھا۔
جواب میں مرکزی مجلس عاملہ کے سینیئر ارکان نے تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے بھی پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانات کا شکوہ کیا اور اپوزیشن کے عہدے سے استعفے کی بھی پیش کش کی تھی۔
Comments are closed.