بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی پینترا نہیں بدل رہی، ہم نے اشاروں کا جواب دیا، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پینترا نہیں بدل رہی، ہم نے اشاروں میں کہی گئی باتوں کا جواب دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈر آصف علی زرداری کی ذات کا حصہ نہیں، انہوں نے جیل کاٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا احترام کرتے ہیں لیکن میڈیا کے ذریعے پیغام رسانی نہیں ہونی چاہیے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مریم نواز کو جواب دیا ہے وہ کافی ہے، نیب میں مریم کے ساتھ جانا ہے یا نہیں؟، اس کا جواب بلاول بھٹو سے رابطے کے بعد دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم پارلیمانی فورم چھوڑنے کےلیے تیار نہیں، پیپلز پارٹی سیاسی جدوجہد کرکے سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کا کردار ختم کرنا چاہتی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کی مکمل تیاری تھی لیکن استعفے مشروط کردیے گئے، سی ای سی میٹنگ کے بعد پی ڈی ایم کے پاس جائیں گے۔

گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران قمر زمان کائرہ نے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی آصف زرداری سے متعلق کی گئی باتوں کی تصدیق کی۔

انہوں نے دوران پروگرام آصف زرداری کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ سے نہ لڑنے اور میرا ہی بیٹا ہونے کے الفاظ سے متعلق کہا تھا کہ یہ بات انہوں نے عاجزی کے طور پر کہی تھی کیونکہ اُن کا ماضی اس طرح کی گفتگو سے متصادم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.