صوبائی وزیر آب پاشی سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پانی پر سیاست نہیں کررہی ہے۔
سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران سہیل انور سیال نے کہاکہ آج سندھ اور بلوچستان کے آبادگار دھرنے دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت دو صوبوں کے عوام کو آمنے سامنے کرنے کا نہیں، نااہل حکومت نے سندھ اور بلوچستان کے کاشتکاروں کو نقصان پہنچایا ہے۔
سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ ارسا اور وفاق کی نااہلی سے سندھ اور بلوچستان میں پانی کی قلت ہے، اسٹینڈنگ کمیٹی میں ہم نے یہ بات بارہا کہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں طے پایا کہ عالمی ماہرین کی ٹیم اس چیز کی تحقیقات کرے گی، نااہل نیازی حکومت نے ہماری سفارش مسترد کرکے واپڈا کو شامل کردیا۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کورٹس سے نہیں گھبراتے، الزامات کو فیس کرنا لیڈرشپ نے سکھایا ہے، جب بھی نیب نے بلایا میں گیا ہوں۔
Comments are closed.