جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے کو ویلکم کرتی ہے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم خان صاحب کو کہہ چکے ہمیں کوئی رعایت نہیں چاہیے۔

گوجرانوالہ میں ورکر کنونشن سے خطاب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے خان صاحب کو کہا، ہمیں کوئی رعایت نہیں چاہیے، ہم اپنے کیسز نیب میں خود لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی 2018 کے انتخابات کو شفاف تصور نہیں کیا، پیپلز پارٹی سے ہر دور میں الیکشن چھینے گئے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کھل کر سامنے آگئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے کو ویلکم کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.