جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیپلز پارٹی قیادت کے بیانات سے واضح ہے کہ وہ ایڈجسٹمنٹ نہیں چاہتے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کسی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیا، پیپلز پارٹی قیادت کے بیانات سے واضح ہے کہ وہ ایڈجسٹمنٹ نہیں چاہتے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ   استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے، انتخابات کے التوا کی صورت میں غیر یقینی صورت حال رہے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ نے کوشش کی ہے کہ بہترین امیدواروں کا چناؤ کیا جائے، انتخابی جلسوں کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں، نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور دیگر رہنما جلسوں میں جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امیدواروں کے انٹرویوز کا عمل مکمل ہوا بورڈ حتمی شکل دے گا، چند روز میں حتمی امیدواروں کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی،  انتخابات میں ن لیگ کامیاب ہوئی تو وزارت عظمیٰ کیلئے پارٹی امیدوار نواز شریف ہوں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ ہر ریاست کی ریڈ لائن ہوتی ہے، کیا ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے قائدین گرفتار نہیں ہوئے؟

احسن اقبال نے مزید کہا کہ امید ہے نیا سال تعمیر، ترقی اورخوشحالی کے سفر کا آغاز ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.