اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈنگ کیسز کے فیصلے جلد کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔
گزشتہ سال دسمبر میں فرخ حبیب نے پہلے سے زیرِ سماعت کیس میں متفرق درخواست دائر کی تھی۔
فرخ حبیب کی جانب سے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ وہ ن لیگ، پی پی پی و دیگر جماعتوں کے ممنوعہ فنڈنگ کیسز کی روزانہ سماعت کرے۔
Comments are closed.