پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی پی الیکشن سے بھاگنے والی نہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں عوام کے پاس جائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ہم پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں کم کرنے نہیں آئے، کنسولیڈیٹڈ فنڈ کا اجرا کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، آج تک شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف نہیں ملا۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں۔
Comments are closed.