پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

ملک میں حالات گھمبیر، اداروں میں تصادم ملک کے مفاد میں نہیں، یوسف گیلانی

پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں حالات گھمبیر ہیں، اداروں میں تصادم ملک کے مفاد میں نہیں۔

ایک بیان میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاسی طاقتوں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے اور 18ویں ترمیم کی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاء کے تاثر کو تقویت مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بطور صدر مملکت تمام اختیارات پارلیمنٹ کو دیے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ ابھی اپنے اتحادی جماعتوں سے بات کر رہے ہیں دیگر جماعتوں سے بھی بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں میثاق جمہوریت کے بعد ٹرانسفر آف پاور پر کبھی اختلاف نہیں ہوا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ بھی کہہ چکی ہے کہ پاکستان، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کےلیے جو کرسکتے ہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.