بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی ارکان کو صبح 8 بجے سندھ اسمبلی پہنچنے کی ہدایت

پیپلز پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو صبح 8 بجے سندھ اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ارکان کے لئے سندھ اسمبلی میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی ووٹنگ سے قبل ارکان کو سندھ اسمبلی میں ہی بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 37 نشستوں پر انتخاب آج ہوگا۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد کی دو، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ پنجاب کی تمام گیارہ نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.