بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان

پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

سینٹرل ایگزیکٹو اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہو رہے ہیں، سی ای سی مطالبہ  کرتی ہے پیپلز پارٹی اور اے این پی سے معافی مانگی جائے ہم اے این پی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ کھڑےہیں۔

انہوں نے کہا کہ شوکاز دینے کی کوئی مثال پاکستان کی تحریکوں میں  نہیں ملتی، کسی کو شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا جب پی ڈی ایم کے ایکشن پلان پر عمل نہیں ہورہا تھا  ہم دوسری جماعتوں کےکہنےپرضمنی الیکشن کابائی کاٹ کرتےتوساری نشستیں پی ٹی آئی جیت جاتی، پنجاب میں سینیٹ کی5 نشستیں پی ٹی آئی کو دی گئیں تو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا،  شوکاز نوٹس کی کوئی تک نہیں بنتی، کوئی روایت نہیں ہے ن لیگ نےجی بی  میں اقلیت میں ہوتےہوئےقائدحزب اختلاف کاحق چھیننےکی کوشش کی ہم اپوزیشن کے خلاف اپوزیشن کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں ہمارے دروازے ہر اس جماعت کیلئے کھلے ہیں جو حکومت کے خلاف ہے۔

مردم شماری کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ  سی سی آئی کے فارم پر بھی ہم اعتراض کررہے ہیں مردم شماری کامعاملہ مشترکہ پالیمانی اجلاس میں لایا جائے، پیپلز پارٹی صاف شفاف مردم شماری کا مطالبہ کرتی ہے  تمام جماعتوں نے کہا تھا کہ 5 فیصد ری کاؤنٹ ہوگا، لیکن وہ نہیں ہوا، صاف شفاف الیکشن کی طرح صاف شفاف مردم شماری بھی ضروری ہے،  2017 میں مردم شماری پراعتراضات آئےلیکن ہم الیکشن ملتوی نہیں کرناچاہتے تھے پیپلز پارٹی 2017 سے اس مردم شماری کے طریقے کار کی مخالفت کررہی ہے، ہم کمپرومائز مردم شماری کی مخالفت کرتے آرہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.