پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک میں مہنگائی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ 10 دسمبر کو کراچی، لاہور، پشاور سمیت مختلف شہروں اور ہر گاؤں میں احتجاج کیا جائے جبکہ شہروں کی مرکزی شاہراہیں بند کی جائیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر کو گیس کی قلت کے خلاف مظاہرے ہوں گے جبکہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت کم ہوئی لیکن پاکستان میں کم نہیں ہوئی۔ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی اور سیلز ٹیکس بڑھا دیا ہے۔
ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 27 روپے 29 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر حکومت 33 روپے 38 پیسے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
Comments are closed.