پیٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ہٹانی ہے یا ایک ساتھ ہٹادی جائے گی، اس سے متعلق فیصلہ آج کیے جانے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے ساری سبسڈی ختم کی گئی تو ایک لیٹر پیٹرول 45 روپے 15 پیسے بڑھ کر 195 روپے کا ہوجائے گا اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 230 روپے تک پہنچ جائے گی۔
پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے پیٹرول مہنگا کرنے کا وعدہ کرکے تحریک عدم اعتماد کے دنوں میں قیمت منجمد کردی تھی۔
پی ٹی آئی حکومت کے فیصلے کے باعث حکومت کو ہر ماہ سو ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے اس اقدام کو موجودہ حکومتی وزرا نے بارودی سرنگ سے تعبیر کیا ہے۔
Comments are closed.