جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت سے چینی کی تجار ت کھولنے  کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ اور ڈیزل کی قیمت میں 3روپے کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 1800 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ چینی کی قیمت پاکستان سے کم ہونے پر بھارت سےچینی درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہماری چینی کی مجموعی پیداوار 55سے 60 لاکھ ٹن ہے ، ہم نے نجی شعبے کو بھارت سے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ جون کے آخر تک بھارت سے کاٹن کی درآمد بھی کھولیں گے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری کرنسی اپنے زور پر کھڑی ہے، ڈالر نہیں جھونک رہے، ہماری ہر پالیسی کی بنیاد پاکستان اور عام آدمی کی فلاح ہوگی ۔

حماد اظہر نے کہا کہ میں براہ راست ووٹ لے کر آیا ہوں اور واپس عوام میں جاؤں گا، ارکان پارلیمنٹ سے براہ راست رابطے میں رہوں گا، تمام پالیسیاں عوامی مفاد میں بنائی جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ حماد اظہرنے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو خو دمختار کیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ ذخائر میں استحکام آیا ہے، آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں، اس نے 50 کروڑ ڈالر کی قسط ادا کردی ہے۔

دوسرے ممالک کی نسبت ہمیں یورو بانڈز کیلئے زیادہ قیمتیں ملیں، سکوک بانڈز جاری کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.