بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈالر کے اوسط ریٹ کا فارمولا اختیار کرنے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈالر کے اوسط ریٹ کا فارمولا اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سے مل کر دیگر آپشنز پر غور کرنے کی ہدایت کی گئی، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں ریگولیٹ کرنے کے لیے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

ای سی سی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ایس او پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 28 فیصد کمی آئی، پی ایس او پر پیٹرول کی سیل میں بھی 32 فیصد کمی آئی۔

وزارتِ توانائی کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی لاگت میں اضافہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے پی ایس او کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے 30 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، ایک ہفتے کے اندر ٹیکسز کی مد میں 30 ارب روپے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.