اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر 10 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اوگرا نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہیں۔
اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزار خزانہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی۔
Comments are closed.