اسلام آباد: آئی سی آئی جے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل ’’پینڈورا پیپرز‘‘ کو سامنے لے آئی ،جس میں حکومتی ارکان ، وفاقی وزراء سمیت 700 سے زائد پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل ’’پینڈورا پیپرز‘‘ کو سامنے لے آئی جن میں دنیا بھر کےسیاست دانوں، صنعت کار، بیورو کریٹس، ریٹائرڈ افسران کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں۔پینڈورا پیپرز کے مطابق 700 پاکستانی باشندے بھی اس مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہیں ، 700 افراد میں حکومتی عزراء،ریٹائرڈ فوجی افسران،کچھ بینکاروں، کاروباری شخصیات اور کچھ میڈیا مالکان کے نام شامل ہیں۔
پنڈورا پیپرز میں وزیرخزانہ شوکت ترین،وفاقی وزیر مونس الٰہی اور سینیٹر فیصل واوڈا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئیں، پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار، خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار، وفاقی وزیر علی محمد خان، راجہ نادر پرویز کے نام شامل ہیں۔
وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقارمسعود کے بیٹے کی بھی آف شورکمپنی نکل آئی جبکہ ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں شامل ہے۔
Comments are closed.