بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیمرا کی حالیہ ایڈوائزری پر ایمنڈ کا اظہارِ تشویش

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اور نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے حالیہ ایڈوائزریز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

ایمنڈ ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ طور پر ایڈوائزری سے متعلق قرارداد بھی منظور کی گئی۔

ایمنڈ کا کہنا تھا کہ پیمرا کی جانب سے حالیہ ایڈوائزریز پر تشویش ہے، یہ حالیہ ایڈوائزری رپورٹنگ کے دائرہ کار کو محدود کرتی ہیں۔

ایمنڈ کے مطابق پیمرا کی حالیہ ایڈوائزری عوامی مفاد کی خبروں کے دائرہ کار کو محدود کرتی ہیں۔

اسی طرح اجلاس میں ایمنڈ ایگزیکٹو کونسل نے اس سے متعلق متفقہ طور پر قرارداد بھی منظور کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ ایسی ایڈوائزری نہ جاری کریں جو آزادی رائے اور آئین کے خلاف ہیں۔

ایمنڈ نے مطالبہ کیا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق اور ملازمت کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

ایگزیکٹو کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کے خلاف صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکرز کا درجہ دے۔

علاوہ ازیں ایمنڈ نے حکومت سے صحافیوں کی فوری طور پر کورونا ویکسینیشن کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.